0
Saturday 29 Sep 2018 12:31

طالبان اور افغان وفد کی سعودی عرب میں ملاقات

طالبان اور افغان وفد کی سعودی عرب میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات میں سکیورٹی امور کے پیش نظر افغان حکومتی وفد نے طالبان سے رواں ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کی۔ اس حوالے سے 3 طالبان حکام نے بتایا کہ ملاقات میں افغان جیل میں زیر حراست قیدیوں کی محدود تعداد میں رہائی پر بھی بات ہوئی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے تاہم افغان طالبان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں اور انتخابی مہم کے دوران حملوں کا خطرہ ہے۔ افغان حکومت اور امریکا انتخابی عمل پرامن ماحول میں کرانے کے خواہش مند ہیں۔ ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ انہوں نے ہم سے الیکشن پرامن منعقد کرانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان وفد نے قیدیوں کی رہائی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، معمولی جرائم میں ملوث بعض قیدیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کو مستقبل میں ان کی رہائی کے لئے ان کی اہمیت کی مناسبت سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کے دفتر اور امریکی محکمہ خارجہ نے مذکورہ پیشرفت پر بیان دینے سے گریز کیا۔ طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی مذاکرات سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ طالبان، افغان حکومت کو غیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار تصور کرتے ہوئے انہیں تسلیم نہیں کرتے۔ طالبان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا ہے اور اس ضمن میں غیر سرکاری رابطے بھی ہوئے تھے۔ رواں برس واشنگٹن نے طالبان سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا اور جولائی میں دوحہ میں امریکی، افغان حکام اور طالبان وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ قطر میں طالبان کے رہنما نے بتایا کہ ہمارے بعض سینئر رہنما افغان حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ وہ انہیں بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سے مذاکرات میں شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض مسائل کی وجہ سے امریکیوں سے ملاقات ناکام رہی۔
 
خبر کا کوڈ : 752812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش