QR CodeQR Code

جاپان کی افغان مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کو 72لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

29 Sep 2018 12:51

اعلان میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو سفیر تاکاشی ترکئی اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے رویندرینی مینیکڈیویلا کے درمیان اس سلسلے میں سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان پاکستان میں اقوم متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگرام میں تعاون کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جاپانی سفیر تاکاشی کرئی نے ضلع نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں اقوامِ متحدہ کے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے مرکز کا دورہ کیا تھا جس کے 2 روز بعد حکومت جاپان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو سفیر تاکاشی ترکئی اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے رویندرینی مینیکڈیویلا کے درمیان اس سلسلے میں سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔

جاپانی سفیر کے مرکز برائے وطن واپسی کے دورے کے دوران ان کی ایسے مہاجرین سے ملاقات ہوئی جن کی دستاویزی کارروائیاں جا رہی ہیں۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے انہیں پاکستان میں مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل اور ان کے انتظامی و انصرامی معاملات سے آگاہ کیا گیا۔ افغان ڈائریکٹر جنرل آف کمشنیریٹ وقار معروف نے جاپنی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میزبان ملک میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور آئندہ برس مارچ میں اسے بحال کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین اور افغان شہریوں کی رہائش میں 9 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کی مدت جون 2019ء تک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان فی الوقت 14 لاکھ رجسٹرڈ افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے اس کے علاوہ 8 لاکھ 50 ہزار افغانی ایسے ہیں جنہیں افغان شہریت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 752819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752819/جاپان-کی-افغان-مہاجرین-کیلئے-اقوام-متحدہ-کے-ادارے-کو-72لاکھ-ڈالر-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org