0
Saturday 29 Sep 2018 17:36

سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جا رہی ہے، خورشید شاہ

سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جا رہی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا، لیکن موجودہ حکومت روزگار دینے کے بجائے روزگار چھیننے جا رہی ہے اور حکومت کے خلاف بولنے والوں پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں عام انتخابات میں 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں اور مجھ پر عوام کا اعتماد ہے، میں نے یا میرے اہل خانہ نے کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کیا، میں نے 10 سے 15 ارب کی زمینی خالی کرائیں، اگر میں نے کوئی کرپشن کی ہے، تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائیں اور تحقیقات کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے، خود کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے سرکلر ڈیٹ کا سہارا لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جا رہی ہے، چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائر نہیں ہیں، پیپلز پارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہے، لیکن ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اور اس کو نہیں بننا چاہیے، ڈیم فنڈنگ اور جرمانوں سے نہیں بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان وفاقی حکومت کو بجٹ کا 15 فیصد ڈیم کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کا حکم دیں۔
خبر کا کوڈ : 752858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش