QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی یکم اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے

29 Sep 2018 20:49

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم اعلیٰ ملتان چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ ہماری یہ تمام تر جدوجہد فقط نظام مصطفیٰ کے لئے ہے اور ہم اس جدوجہد کو تادم آخر جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے دفتر میں ڈویژنل امیر اور ضلعی عہدیداران نے پریس کانفرنس کی، ملتان ڈویژن کے امیر علامہ مجاہد اسمعٰیل رضوی صاحب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کا یکم اکتوبر کو صبح 10بجے گھنٹہ گھر چوک پر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا۔ چوہدری زاہد حمید گجر ضلعی ناظم اعلیٰ ملتان نے کہا ہے کہ ہماری یہ تمام تر جدوجہد فقط نظام مصطفیٰ کے لئے ہے اور ہم اس جدوجہد کو تادم آخر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ضلعی امیر رانا اصغر قادری، سٹی امیر ملتان علامہ عبداللطیف مہروی، سٹی ناظم اعلیٰ چوہدری اعجاز گمن، سینئر رہنما ایوب مغل، ملک اظہر سندیلہ، ملک اسلم ڈوگر، سکندر، حیات بھٹی، عمیر قریشی اور دیگر ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل ملتان کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ قائد ملت اسلامیہ امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی ملتان تشریف لا رہے ہیں، ان کا عظیم الشان اور بھرپور استقبال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 752896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752896/تحریک-لبیک-کے-سربراہ-خادم-حسین-رضوی-یکم-اکتوبر-کو-ملتان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org