QR CodeQR Code

کرناہ میں ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ

30 Sep 2018 08:57

کرناہ کے سعیدہ پورہ، دھنی حاجیترہ، ٹاڈ اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رواں سال کے دوران اب تک ایک درجن سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقنوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں بھارت و پاکستان افواج نے ایک دوسری کی چوکیوں پر گولہ باری کی۔ ہفتہ کی شام دیر گئے سعیدہ پورہ کرناہ سیکٹر میں دونوں ملکوں کے افواج نے ایک دوسری کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سعیدہ پورہ علاقہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 20 جاٹ فوجیوں نے پاکستانی فوج کی گولہ باری کا جواب دیا۔ کرناہ کے سعیدہ پورہ، دھنی حاجیترہ، ٹاڈ اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں رواں سال کے دوران اب تک ایک درجن سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک کرناہ سیکٹر میں گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران ہندوارہ کے کھنہ بل میں ہفتہ کی صبح کو فوج اور سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔


خبر کا کوڈ: 752948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752948/کرناہ-میں-ایل-او-سی-پر-فائرنگ-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org