QR CodeQR Code

عرب لیگ کا فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانے کا فیصلہ

29 May 2011 11:41

اسلام ٹائمز:اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو سے امن مذاکرات کیلئے کوئی ٹھوس بنیاد نہیں، فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اب اقوام متحدہ ہی آخری آپشن ہے


دوحا:اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانے کا فیصلہ کر لیا، باضابطہ طور پر درخواست اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں پیش کی جائی گی۔
دوحا میں جاری عرب لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے پر مشتمل فلسطینی ریاست کو عالمی ادارے کی مکمل رکنیت دلانے کیلئے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔ ایک بیان میں عرب لیگ نے کہا ہے کہ تنظیم انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے اقوام متحدہ کے فارمولے کی حمایت کرتی ہے۔ یہ بیان عرب لیگ کی کمیٹی میٹنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے، جس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو سے امن مذاکرات کیلئے کوئی ٹھوس بنیاد نہیں، فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اب اقوام متحدہ ہی آخری آپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر معاشی پابندیاں ان کی بدحالی کا سبب بن رہی ہیں، عرب ممالک متحد ہو کر صورتحال کا مقابلہ کریں۔ 


خبر کا کوڈ: 75296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75296/عرب-لیگ-کا-فلسطین-کو-اقوام-متحدہ-کی-مکمل-رکنیت-دلانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org