QR CodeQR Code

امریکہ،جنرل ڈمپسے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے کا فیصلہ

29 May 2011 11:49

اسلام ٹائمز:وہ ایڈمرل مائیک مولن کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔ امکان ہے کہ صدر براک اوباما پیر کو ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی آرمی چیف جنرل مارٹن ای ڈمپسے کو امریکی جوائنٹس چیف آف اسٹاف بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وہ ایڈمرل مائیک مولن کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔ امکان ہے کہ صدر براک اوباما پیر کو ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر براک اوباما نے اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار جنرل جیمز کیٹ رائٹ کو گذشتہ ہفتے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈمپسے عراق اور افغانستان کے محاذوں پر بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کا کوئی سیاسی پس منظر بھی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 75300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75300/امریکہ-جنرل-ڈمپسے-کو-چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-اسٹاف-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org