0
Sunday 30 Sep 2018 14:08

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام این ایف سی میں ''یوم حسین'' کا اہتمام، طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شرکت

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام این ایف سی میں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ملتان) این ایف سی یونٹ کے زیراہتمام ''یوم حسین'' کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، پروفیسر، سٹاف، طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد جعفر خوارزمی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم، سابق صدور سلیم عباس صدیقی، سکندر زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے امام عالی مقام سید الشہداء کی قربانیوں اور مقصد قیام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ کربلا کوئی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسا آئین ہے، جو زندگی کے ہر موڑ پر انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے، دور حاضر میں تعلیمی اداروں میں ایسی پاک محافل کا انعقاد قابل تحسین عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 753042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش