0
Sunday 30 Sep 2018 14:53

خیبر پختونخوا، مساجد اور مدارس کے آئمہ کرام کو وظیفہ کی فوری فراہمی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا، مساجد اور مدارس کے آئمہ کرام کو وظیفہ کی فوری فراہمی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کے آئمہ کرام کو وظیفہ کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ حکومت نے وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کیلئے طریقہ کار اب بنایا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے۔ شوکت یو سفزئی نے کہا کہ کوئلہ کان کے مزدورں کیلئے صوبے میں موثر قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے پیش نظر کوئلہ مزدورں کو تحفظ دیا جائے گا اور ان کیلئے انشورنس پالیسی کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت غیر قانونی کوئلے کی مائنز کو جلد بند کر دیگی۔ ترجمان نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلز کو ختم کرکے تحصیل ناظم کا انتخاب براہ راست کرانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کو بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی وہاں جائے تو اس کی عزت ہو، اس کی بات سنی جائے، تھانوں سے خوف کا عنصر ختم کریں گے۔ شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان نے تمام وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتروں میں حاضری دیں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں۔
خبر کا کوڈ : 753065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش