0
Sunday 30 Sep 2018 15:18

مولانا خلیل اللہ ابراہیم جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان کے امیر منتخب

مولانا خلیل اللہ ابراہیم جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مولانا صاحبزادہ پیر خلیل اللہ ابراہیم جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے۔ جمعیت مشائخ اہلسنت کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں ہوا۔ جس میں اراکین نے متفقہ طور پر آئندہ 5 سال کیلئے مولانا پیر خلیل اللہ ابراہیم کو امیر منتخب کیا۔ مولانا خلیل اللہ ابراہیم کو مولانا پیر سیف اللہ خالد کی وفات پر امیر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا پیر کاظم عباس، مولانا محمد اشرف، مولانا محمد شفیق، مولانا فیاض احمد، مولانا اشفاق ماہڑہ، مولانا شعیب العابدین، مولانا غلام مصطفی معاویہ۔ مولانا انجم ارشاد، مولانا محمد سلمان، مولانا شعیب گل توحیدی، مولانا عاصم عباس، مولانا عطاء اللہ بلوچ، مفتی عبدالبصیر، مولانا حبیب الرحمن، مولانا محمد انور، قاری محمد عمران، قاری غلام فرید، قاری شعیب الرحمن، قاری غلام حسین، مولانا شاہد یاسین، مولانا محمد جمیل سمیت چاروں صوبوں سے اراکین شوری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق امیر مولانا پیر سیف اللہ خالد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ نومنتخب امیر صاحبزادہ پیر خلیل اللہ ابراہیم نے اپنے خطاب میں  کہا کہ پیر سیف اللہ کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 753066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش