QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے حلف اٹھا لیا

30 Sep 2018 15:40

حلف اٹھانے کے بعد کارکنوں سے مختصر خطاب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال نے کہا کہ کرپشن سے پاک گلگت بلتستان بنائیں گے، وفاق کے ساتھ صوبے میں بھی تبدیلی آئیگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نئے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گلگت میں ہوئی، سپریم اپلیٹ کورٹ کے قائم مقام چیف جج جسٹس جاوید اقبال نے نئے گورنر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، صوبائی وزراء، سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے، کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پنڈال سجا کر تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا، حلف برداری کے فوری ہعد پنڈال نعروں سے گونج اٹھا، پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ نعرے لگواتے رہے، جس کے بعد سٹیج پر موجود وزیراعلیٰ اور دیگر لیگی وزراء فوری نکل گئے، پی ٹی آئی کے کارکن نعرے لگاتے رہے، کارکنوں سے مختصر خطاب میں گورنر راجہ جلال کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک گلگت بلتستان بنائیں گے، وفاق کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئیگی۔


خبر کا کوڈ: 753087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753087/گورنر-گلگت-بلتستان-راجہ-جلال-حسین-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org