0
Sunday 30 Sep 2018 16:52

وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تقاریر پر معافی مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تقاریر پر معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ارکان کی تقاریر پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے تمام ارکان کی تقاریر سنی ہیں، اس اسمبلی میں نوٹوں کی باتیں ہوئیں، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نے ایوان کو مچھلی بازار کہا، جس کا مجھے بہت افسوس ہوا، مچھلی بازار کوئی گندی جگہ نہیں، میں نے خود فش ہاربر پر کام کیا ہے، معاملہ مچھلی بازار سے بھی آگے نکل گیا اور ماحول خراب ہوا، اراکین چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو رہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام ہر بار سب سے زیادہ سیٹیں دے کر منتخب کرتے ہیں، پورے سندھ کی عوام کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے اپنے اراکین سے کہا کہ اپنے لیڈر سے کچھ سیکھیں، بلاول بھٹو زرداری نے جو سنجیدگی دکھائی، انہیں دیکھیں، لوگوں نے اگر آپ کو ہرایا ہے، تو ان کی تذلیل نہ کریں، زور سے بولنے اور کسی کی برائی سے نمبرز نہیں بڑھتے، ہمیں بڑی بڑی باتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس کی اسمبلی میں پاکستان کی ہر زبان بولنے والے بیٹھے ہیں، میں اپنے اراکین کی طرف سے خود معافی مانگتا ہوں، میں خود ہجرت کرکے آیا ہوں، سندھ نے ہمیں اپنا کہا ہم سندھی ہوگئے، آپ بھی سندھ کو اپنائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سندھ اسمبلی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں ہی جانب سے متنازع تقاریر کی جا رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 753088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش