QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

30 Sep 2018 18:32

بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں، لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں بحث مکمل ہونے کے بعد آئندہ 9 ماہ کا 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ صوبائی بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153 مطالبات زر پیش کئے گئے، جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی۔ اپوزیشن کے مختلف ارکان نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 113 تحاریک پیش کی تھیں، جنہیں ایوان کی جانب سے کثرت رائے سے رد کیا گیا، بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں، لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن ارکان کی کٹوتی کی یہ تحاریک مختلف حکومتی اخراجات سے متعلق تھیں۔


خبر کا کوڈ: 753099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753099/سندھ-اسمبلی-نے-رواں-مالی-سال-کے-9-ماہ-بجٹ-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org