0
Sunday 30 Sep 2018 20:16

پشاور، 5 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

پشاور، 5 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کینٹ کے علاقہ گلبرگ میں نامعلوم افراد نے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوانسال جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مسماۃ فاطمہ بیوہ محمد اسلام ساکن تہکال نے تھانہ گلبرگ پولیس کو بتایا کہ 5 ماہ قبل اس کے بیٹے 32 سالہ محمد افتخار نے 26 سالہ آمنہ کے ساتھ پسند کی شادی رچائی تھی جس کے بعد دونوں نے گلبرگ نمبر 4 ملک عیسیٰ خان کالونی میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ مسماۃ فاطمہ کے مطابق ہفتہ کی شب رات گئے اُسے اطلاع ملی کہ ‘تمہارے بیٹے اور بہوکو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو واقعی اس کے بیٹے اور بہو کی لاشیں پڑی تھی جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور اس ضمن میں مقتولہ کے اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 753114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش