0
Sunday 30 Sep 2018 21:04

ملتان، تحریک لبیک کا گھنٹہ گھر چوک میں استقبالیہ کیمپ، استقبال کی تیاریاں مکمل

ملتان، تحریک لبیک کا گھنٹہ گھر چوک میں استقبالیہ کیمپ، استقبال کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی ملتان آمد کے حوالے سے گھنٹہ گھر چوک پر آگاہی  کیمپ لگایا گیا، جس پر تحریک لبیک پاکستان جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید فضل رسول شاہ  اور ڈویژنل امیر علامہ مجاہد اسماعیل رضوی، ناظم اعلیٰ ضلع ملتان چوہدری زاہد حمید گجر، امیر سٹی ملتان علامہ عبداللطیف مہروی، ناظم اعلیٰ ملتان سٹی چوہدری اعجاز گھمن، ناظم مالیات ملتان سٹی بلال قادری، ناظم اعلیٰ بہاولپور ڈویژن سید احمد شاہ بخری، ایوب مغل، اظہر سندیلہ، سکندر بھٹی، رانا عمیر اور کثیر تعداد میں کارکنان کے ساتھ آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے امیر سید فضل رسول شاہ کا کہنا تھا کہ قائد ملت اسلامیہ امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی تین روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب تشریف لا رہے ہیں جو ضمنی الیکشن میں مختلف مقامات پر خطاب فرمائیں گے، چوک گھنٹہ گھر پر صبح 10بجے خطاب، جبکہ ڈیڑھ بجے شجاع آباد سٹی خطاب، بعد نماز ظہر اڈا پیر غائب جلسہ سے خطاب اور پھر بعد نماز عشاء لیاقت چوک پر جلسہ سے خطاب کریں گے، اس موقع پر علامہ مجاہد اسماعیل رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پرامن سیاسی جماعت ہے اور اس وقت پوری قوم نے علامہ خادم حسین رضوی پر امیدیں لگائی ہوئی ہیں، اصل تبدیلی تحریک لبیک پاکستان ہی لا سکتی ہے، جو بچے بچے کی زبان پر لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 753125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش