0
Sunday 30 Sep 2018 22:24

ملک لوٹنے والوں کی جائیدادیں نیلام کی جائیں، سنی اتحاد کونسل

ملک لوٹنے والوں کی جائیدادیں نیلام کی جائیں، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھا کر عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں، اقوام متحدہ میں انسداد توہین رسالت کی قانون سازی تک کوششیں جاری رکھی جائیں، وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب کرنا خوش آئند ہے، بڑے مگرمچھوں کو گرفت میں لا کر آئی سی یو میں پڑی معیشت کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں اصلاحات کی ضرورت ہے، احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے 1210 کرپشن کیسز کے فیصلے جلد کئے جائیں، ملک لوٹنے والوں کی جائیدادیں نیلام کی جائیں، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قطری شہزادوں کے نام پر منگوائی گئی 330 لگژری گاڑیوں کے معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں، بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وزیر اطلاعات کی حق گوئی پر اپوزیشن کا واویلا بے بنیاد ہے، سیاسی و عسکری قیادت کی یکسوئی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جامع، موثر اور جراتمندانہ خطاب کیا ہے، عالمی برادری بھارت کی امن دشمنی کا نوٹس لے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، کرپشن کرنیوالوں کیلئے موت کی سزا کے حق میں پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 753145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش