0
Monday 1 Oct 2018 00:11

سعودی عرب ایک دن کی جنگ کا بجٹ انڈونیشیا کے زلزلہ زدگان پر خرچ کرے، انصار اللہ

سعودی عرب ایک دن کی جنگ کا بجٹ انڈونیشیا کے زلزلہ زدگان پر خرچ کرے، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے پر افسوس کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ الحوثی نے اپنے ٹویئٹ پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک میں زلزلہ اور سونامی کے باعث تقریبا 1000 افراد مارے جا چکے ہیں۔ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہتا ہوں کہ جتنا بجٹ آپ نے یمن کے خلاف جنگ کیلئے رکھا ہوا ہے اور اس میں سے ایک دن کا خرچہ انڈونیشیا کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے مختص کر دیں۔ محمد علی الحوثی نے انڈونیشیا کے عوام کو اس حادثہ پر تسلیت پیش کی اور مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اس علاقے میں ریسکیو آپریشن کامیاب ہو اور زندہ بچ جانے والوں کو جلد از جلد فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ محمد علی الحوثی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی جنگ کا خرچہ انڈونیشیا کے عوام پر خرچ کریں۔
خبر کا کوڈ : 753155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش