QR CodeQR Code

بنی گالہ میں تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کیلئے سب سے پہلے جرمانہ عمران خان کو ادا کرنا ہوگا، چیف جسٹس

1 Oct 2018 12:09

بابر اعوان سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا آپ حکومت میں ہیں، بتائیں کہ ریگولرائز کرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے پاس ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپ کی تجاویز پر یہ عمل شروع کیا گیا ہے، عمران خان کو بھی اپنی جائیداد ریگولرائز کرانا پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کیلئے سب سے پہلے جرمانہ عمران خان کو ادا کرنا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت ان معاملات کو حل کرے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں سروے آف پاکستان کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سی ڈی اے، وفاقی محتسب اور سروے آف پاکستان کی رپورٹس ایک جیسی ہیں۔

 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات کو کیسے ختم کیا جائے؟ بنی گالہ میں تجاوزات کے علاوہ سکیورٹی اور آلودگی جیسے مسائل بھی ہیں، اب نئی حکومت آگئی ہے ان معاملات کو حل کرے، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لئے جائیں، ریگولرائز کرنے کے لئے سب سے پہلے عمران خان کو فیس ادا کرنا ہوگی۔
بابر اعوان سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا آپ حکومت میں ہیں، بتائیں کہ ریگولرائز کرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے پاس ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپ کی تجاویز پر یہ عمل شروع کیا گیا ہے، عمران خان کو بھی اپنی جائیداد ریگولرائز کرانا پڑے گی، عدالت نے مقدمے کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 753215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753215/بنی-گالہ-میں-تجاوزات-کو-ریگولرائز-کرنے-کیلئے-سب-سے-پہلے-جرمانہ-عمران-خان-ادا-کرنا-ہوگا-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org