QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

1 Oct 2018 12:27

نیب کے تفتیشی افسر نے اسحاق ڈار کی بحق سرکار ضبط جائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر 2017ء کو اکاؤنٹس، گاڑیاں، شیئرز اور جائیداد ضبط کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب کے تفتیشی افسر نے اسحاق ڈار کی بحق سرکار ضبط جائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر 2017ء کو اکاؤنٹس، گاڑیاں، شیئرز اور جائیداد ضبط کی گئی تھی جبکہ 14 دسمبر 2017ء کو عدالت نے جائیداد قرقی کا حکم دیا تھا، جائیداد قرقی کے 6 ماہ بعد متعلقہ صوبائی حکومت عدالتی احکامات پر جائیداد قرق کرسکتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 753216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753216/اسحاق-ڈار-کی-جائیداد-نیلامی-سے-متعلق-نیب-درخواست-پر-فیصلہ-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org