QR CodeQR Code

افغانستان نے قبائلیوں کیلئے ویزہ شرط ختم کر دی

1 Oct 2018 21:25

قبائلی نمائندہ جرگہ کیجانب سے افغان حکام کیساتھ ملاقات کے بعد ویزہ شرط کو ختم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کیطرف سے قبائلی شہریوں کی بغیر ویزہ آمدورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سفر کرنے والے قبائلی عوام کے لئے ویزہ کی شرط ختم کر دی۔ افغان سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان آمدورفت کرنے والے قبائلی شہریوں پر ویزہ کی شرط ختم ہوگئی ہے، قبائل آج کے بعد افغانستان بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔ افغان حکام کی طرف سے دیگر پاکستانی شہریوں کی طرح قبائل پر بھی بغیر ویزہ افغانستان آمدورفت پر پابندی تھی، گذشتہ روز قبائلی نمائندہ جرگہ کی جانب سے افغان حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ویزہ شرط کو ختم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے قبائلی شہریوں کی بغیر ویزہ آمدورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، سینکڑوں مقامی قبائل روزگار کی تلاش میں روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آمدورفت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 753297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753297/افغانستان-نے-قبائلیوں-کیلئے-ویزہ-شرط-ختم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org