0
Monday 1 Oct 2018 22:56

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک ایران تعاون، اس میں اضافہ کی ضرورت، صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تجارتی، ثقافتی، سماجی اور سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، صوبہ سندھ میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی میں ایران کا تعاون لائق تحسین ہے، جسے پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی سازگار اور سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش اہمیت کے حامل ہیں، ایرانی سرمایہ کار پاکستان باالخصوص کراچی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے بھرپور منافع حاصل کرسکتے ہیں، ایرانی سرمایہ کاری سے خطہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے، ایرانی سرمایہ کاروں کو حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر سطح پر انتہائی مستحکم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 753320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش