0
Tuesday 2 Oct 2018 09:49

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دہلی پہنچ گئے

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دہلی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوئٹرس کل اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ وہ مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انٹونیو گوئٹرس کا نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے، اس دوران موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی جیسے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ تین روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ وہ اس دوران عالمی چیلنجز، عالمی حل کے موضوع پر خطاب بھی کریں گے۔ آج وہ لوک سبھا اسپیکر سمیترا مہاجن سے ملاقات بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 753359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش