0
Tuesday 2 Oct 2018 09:35

آئندہ مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، وزیرِ خزانہ پختونخوا

آئندہ مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، وزیرِ خزانہ پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی 2 سالوں میں صوبے کی بہتری کے حالات پیدا کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، بجٹ میں غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے، ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار میں ٹیکس کی وصولی میں ناکامی سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔ صوبائی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے 2 سالوں میں صوبے کی بہتری کے حالات پیدا کریں گے، جس کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے خالص منافع کے حصول کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، این ایف سی میں فاٹا کیلئے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبے 3 فیصد دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 753363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش