0
Tuesday 2 Oct 2018 14:25

کوہاٹ، سرکاری اسکول کے بچے 11 سال سے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور

کوہاٹ، سرکاری اسکول کے بچے 11 سال سے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی ایمرجنسی کی دعویدار حکومت 5 سال میں کوہاٹ کے سرکاری اسکول کا ایک کمرہ تعمیر نہ کر سکی۔ بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول خٹک کالونی کے بچے کھلے آسماں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ 2007ء میں بننے والے سرکاری سکول کی تاحال اپ گریڈیشن نہ ہو سکی، ہر سال بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے مگر تبدیلی سرکار نے 5 سالہ دور میں اس سکول پر کوئی توجہ نہیں دی۔ گرمی ہو یا سردی بچے کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جماعت کے یہ ننھے بچے سخت گرمی میں اپنے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، کسی عوامی نمائندے نے ان بچوں کا احساس تک نہیں کیا۔ سوال یہ ہے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے والی تحریک انصاف کی دعویدار حکومت کی نظر اس سرکاری اسکول پر کیوں نہیں پڑھی۔
خبر کا کوڈ : 753425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش