QR CodeQR Code

مالاکنڈ کے نان بائیوں نے ہڑتال کر دی

2 Oct 2018 14:32

مالاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے 300 گرام فی روٹی 20 روپے کرنیکا حکم جاری کیا ہے، جبکہ عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہے، جسکے خلاف ہڑتال کی گئی ہے اور شہر بھر کے تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کے وزن اور ریٹ کو نانبائیوں نے مسترد کر دیا، قیمتیں بڑھانے پر نانبائیوں نے ہڑتال کر دی۔ لوگوں کو روٹی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مالاکنڈ میں ناشتہ کیلئے صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہر بھر میں روٹی دستیاب نہیں ہے۔ مالاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے 300 گرام فی روٹی 20 روپے کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہے، جس کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔ شہر بھر کے تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔ آل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر ملنگ جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جرمانے زیادتی پر مبنی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے وزن اور ریٹ کے حوالے سے نانبائیوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، جس کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 753427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753427/مالاکنڈ-کے-نان-بائیوں-نے-ہڑتال-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org