QR CodeQR Code

4 قبائلی اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ خالی، انتظامی و ترقیاتی امور متاثر

2 Oct 2018 14:38

قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے خطہ کے امور سے واقف ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے، 2 ماہ گزرنے کے باوجود ان آسامیوں پر تاحال کسی آفیسر کی تعیناتی ممکن نہیں ہوسکی۔ ان اضلاع میں انتظامی امور سست روی اور بدنظمی کا شکار ہیں جس کیوجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 4 قبائلی اضلاع میں 2 ماہ سے ڈپٹی کمشنر کا اہم ترین عہدہ خالی ہونے سے انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔ ضلع خیبر، شمالی وزیرستان، کرم اور باجوڑ میں انتظامی امور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے خطہ کے امور سے واقف ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر اسلام زیب، ڈی سی باجوڑ عبدالعامر خٹک، ڈی سی ضلع کرم عبدالبصیر وزیر اور ڈی سی شمالی وزیرستان محمد ایاز کو انتخابات 2018ء کے بعد تبدیل کرکے فرائض ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کئے گئے تھے۔ 2 ماہ گزرنے کے باوجود ان آسامیوں پر تاحال کسی آفیسر کی تعیناتی ممکن نہیں ہوسکی۔ ان اضلاع میں انتظامی امور سست روی اور بدنظمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 753429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753429/4-قبائلی-اضلاع-میں-ڈپٹی-کمشنر-کا-عہدہ-خالی-انتظامی-ترقیاتی-امور-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org