0
Tuesday 2 Oct 2018 14:52

ڈی آئی خان، ڈائیو بس کو حادثہ، 20 افراد زخمی

ڈی آئی خان، ڈائیو بس کو حادثہ، 20 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں راولپنڈی سے ڈیرہ آنے والی ڈائیو بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مسافر بس کا حادثہ الصبح پیش آیا، حادثے میں زخمی 20 مسافروں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تیز رفتار ڈائیو بس کا حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث پیش آیا، زخمیوں اور دیگر مسافروں کو بس کاٹ کر باہر نکالا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 753437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش