QR CodeQR Code

ہمارے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا، خادم حسین رضوی

2 Oct 2018 15:07

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت آجائے ایک ہفتے میں غوری اور شاہین پر ایٹم بم باندھ کر مودی اور اس کے جرنیل کو سبق سکھا دیں گے، امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چندے، قرض اور اضافی ٹیکس سے ملک چلا رہی ہے، اگر چندے کی بات علما کریں تو سب اعتراض کرتے ہیں، جو حلف نامہ نہیں پرھ سکتا اُسے وزیراعظم بننے کا کوئی حق نہیں۔ عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کیسے چلاتے ہیں، لفظ خاتم النبیین نہ پڑھنے اور حلف نامہ پڑھتے ہوئے ہنسنے والوں کو شرم کرنی چاہئے۔ سود کے ہوتے ہوئے کبھی خوشحالی نہیں آسکتی، راحیل شریف ممتاز قادری کو پھانسی سے بچا لیتے تو ہم سب ان کے جوتے پالش کرتے، لبیک کی حکومت آجائے تو ایک ہفتے میں غوری اور شاہین پر ایٹم بم باندھ کر مودی اور اس کے جرنیل کو سبق سکھا دیں گے، امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے، سودی نظام کا خاتمہ کر دیں گے، پاکستانی فوج سے مطالبہ کرتا ہوں واہگہ بارڈر سے کچھ دیر کے لئے پیچھے ہٹیں اور صرف ہمیں وہاں لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگانے دیں، ہم مودی کے بھارتی جنرل کو کشمیر کی ٹھنڈی ٹھار جھیل میں غوطے دیں گے، میں حکومت کے خلاف نہیں بول رہا لیکن چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کریں۔ مودی کے ایٹم بم میں کفر کی بدبو ہے لیکن ہمارے پاس محمد  عربی کی خوشبو ہے، ابھی ہم نے 71ء کی جنگ کا بدلہ بھی لینا ہے، گستاخانہ خاکوں پر حکومت کا کوئی کردار نہیں، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر ہمارے کارکن خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف ہالینڈ تک چلے گئے، جس میں ایک گرفتار بھی ہوا، ہمارے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا۔

شجاع آباد کے صوبائی حلقہ 222 سمیت دیگر صوبائی حلقہ جات میں ختم نبوت کا پہرہ دینے کے لئے ہمارے امیدواروں کو عوام کامیاب کرائیں، محرم الحرام میں کرکٹ میچ کھلائے جا رہے ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ عوام نے ختم نبوت کے ڈاکوں اور مساجد کے سپیکر اتارنے والوں کو ووٹ دیئے، ناموس رسالت  کے تحفظ کے لئے نکلے ہیں، مجھ سے پوچھا گیا کہ خادم رضوی تم حکومت کیسے چلاؤ گے تو میں نے کہا کہ چندے سے تو میرا مذاق اڑایا گیا، اب ہر کوئی چندہ مانگ رہا ہے، عمران خان کو ملک چلانا ہی نہیں آتا، ڈیم بنانے کے لئے 14سو ارب چائیں۔ وہ کیسے اکٹھے ہوں گے، ڈیم کیسے بنے گا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے حکمران سود کھلا رہے ہیں، اللہ اور نبی کریم  کے احکامات کی نافرمانی کر رہے ہیں، ہماری حکومت آجائے تو ایک ہفتے میں سودی نظام کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خاتم النبیین پڑھنا نہیں آیا، شہباز شریف کو سورہ کوثر بھول گئی، اعتزازا حسن کو سورہ اخلاص نہیں آتی، ایسے لوگوں کو صدارتی امیدار نامزد کر دیا جاتا ہے اور اہم عہدوں کے لئے نامزد کر دیا جاتا ہے جو کہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کو معیشت کا مشیر بنانے کا پروگرام تھا لیکن ہم نے احتجاج کیا، کسی نے اس بارے میں بھی سوچا ہے ڈیم بنانے تو جا رہے ہیں اگر بارش نہ ہو ئی تو وہ ڈیم بنا کر کیا کریں گے۔




 


خبر کا کوڈ: 753444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753444/ہمارے-احتجاج-پر-ہالینڈ-میں-گستاخانہ-خاکوں-کا-مقابلہ-منسوخ-ہوا-خادم-حسین-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org