0
Tuesday 2 Oct 2018 15:33

احستاب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دیدیا

احستاب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں اسحاق ڈار کی گاڑیاں قبضے میں لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا کہ وہ جائیداد نیلام کریں یا پاس رکھیں جبکہ احتساب عدالت نے گلبرک کی جائیداد کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف بینکوں میں اکاوٴنٹس ہیں۔ اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں جبکہ گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں۔ اسحاق ڈار کے پاس دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں جبکہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری ہے۔ اسحاق ڈار کی دبئی میں تین فلیٹس اور ایک مرسیڈیز گاڑی ہیں اور اسحاق ڈار کی بیرون ملک تین کمپنیوں میں شراکت ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 753456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش