0
Tuesday 2 Oct 2018 15:38

عمران خان کا تھر کی صورتحال پر اظہار تشویش

عمران خان کا تھر کی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ کے مسائل پر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم سے صدر پی ٹی آئی سندھ امیر بھٹو اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی اور سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر صوبہ سندھ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تھرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ کے مسائل پر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، پی ٹی آئی سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو یونین کونسل سطح پر منظم کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 753457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش