QR CodeQR Code

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات منسوخ

2 Oct 2018 15:30

ذرائع کیمطابق سعودی وفد کی پاکستان آمد، وفاقی کابینہ کا اجلاس اور وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کی وجہ سے ملاقات منسوخ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی پاکستان آمد، وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کی وجہ سے ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ملاقات کیلئے نئی تاریخ کا تعین ہوگا، ملاقات کے ایجنڈے میں گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کا خاتمہ، ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی اور ٹیکس کے معاملات شامل تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کو ختم کر دیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے چار ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان کیلئے دی جانے والی گندم سبسڈی کی رقم کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گندم سبسڈی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق کو خط لکھا تھا، جس کے ثبوت موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 753466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753466/وزیراعظم-سے-وزیراعلی-گلگت-بلتستان-کی-ملاقات-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org