0
Tuesday 2 Oct 2018 15:50

جی بی کے عوامی منصوبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا تو بھرپور احتجاج کرینگے، حفیظ الرحمن

جی بی کے عوامی منصوبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا تو بھرپور احتجاج کرینگے، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائم۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی منصوبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا تو سیاسی اور آئینی حدود میں رہ کر بھرپور احتجاج کرینگے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے کچھ اضافی نہیں مانگتے، جو منصوبے نون لیگ کی حکومت نے دیئے ہیں، انہیں متاثر نہ کریں، جیسے عمران خان عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ایسے ہی ہم بھی عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات عین وقت پر منسوخ کی گئی، جو سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ وزیراعظم سے ملاقات طے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے جی بی میں صاف پانی کے منصوبوں سمیت تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے متاثر ہونگے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو دعوے کئے تھے، ان پر عمل بھی کریں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ حفیظ الرحمٰن کہا کہنا تھا کہ پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اور قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھانے کی درخواست بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 753471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش