QR CodeQR Code

پشاور، قبائلی اضلاع کے محکمہ صحت ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

2 Oct 2018 18:57

مظاہرین نے فاٹا سیکٹریٹ کے سامنے وارسک روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑک کو کچھ وقت کے لئے ٹریفک کے لئے بند کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے ملازمین نے فاٹا سیکٹریٹ کے سامنے تنخواہوں کی عدم آدئیگی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے فاٹا سیکٹریٹ کے سامنے وارسک روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑک کو کچھ وقت کے لئے ٹریفک کے لئے بند کیا۔ مظاہرین نے فاٹا سیکٹریٹ کے حکام پر الزام لگایا کہ انکی کرپشن کے باعث ہیلتھ ملازمین کے پچھلے تین مہمینوں کی تنخواہوں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش کی وجہ انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پر گئے ہیں اور انکو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور خصوصاً انکے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاٗثر ہورہی ہیں۔ مظاہرین نے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں کے ہیلتھ ملازمیں کو تین ماہ کی تنخواہیں فوری طور آدا کی جائیں۔ دوسری جانب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاٹا سیکٹریٹ کے ڈائریکٹر انفارمیشن عبدالسلام وزیر نے بتایا کہ اب قبائلی علاقے خیبر پختونخواہ میں ضم ہوچکے ہیں اور پچھلے مہینے حکومت نے فاٹا سیکٹریٹ کے دو ادارے محکمہ تعلیم اور صحت کو خیبر پختونخواہ صوبے کے حوالے کئے ہیں اور اب ان اداروں کے ملازمین صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت ہیں اور فنڈز کا اجراٗ اور تنخواہیں بھی وہاں سے ریلیز کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 753496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753496/پشاور-قبائلی-اضلاع-کے-محکمہ-صحت-ملازمین-کا-تنخواہوں-کی-بندش-خلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org