QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

3 Oct 2018 00:34

امریکی دفتر خارجہ میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔ افغانستان اور خطے کی تبدیل ہوتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ امریکی دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔ افغانستان اور خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ نے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اور امریکی کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے موقع پر شاہ محمود قریشی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 753552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753552/شاہ-محمود-قریشی-کی-امریکی-ہم-منصب-سے-ملاقات-خطے-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org