0
Wednesday 3 Oct 2018 08:08

ترکی نے جرمنی سے 136 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

ترکی نے جرمنی سے 136 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ترک حکومت نے جرمنی سے 136 افراد کو انقرہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں اس فہرست میں موجود تمام افراد سے متعلق علم نہیں، تاہم 136 افراد کی حوالگی سے متعلق ایک فہرست جرمنی کے حوالے کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انقرہ حکومت کو مطلوب یہ افراد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ایردوان متعدد مواقع پر زور دے چکے ہیں کہ جرمنی فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ ترکی کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف بھی مزید موثر اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 753574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش