0
Wednesday 3 Oct 2018 16:04

شاہ سلمان امریکی فوج کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، امریکی صدر

شاہ سلمان امریکی فوج کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، امریکی صدر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کرتے ہیں اور امریکی فوج کے بغیر شاہ سلمان دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ امریکی ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان مجھے پسند ہیں لیکن میں نے سعودی بادشاہ سے کہا کہ تمہیں اپنی فوج کے لیے معاوضہ ادا کرنا ہو گا اور تم امریکی فوج کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ یہ پیغام انہوں نے کب اور کس موقع پر شاہ سلمان کو دیا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ہفتہ 29 ستمبر کو شاہ سلمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا تھا جس میں تیل کی ترسیل اور گلوبل اکانومی سمیت مارکیٹ کے استحکام سے متعلق بات چیت ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ ہم بغیر کسی معاوضے کے بہت سارے ممالک کا دفاع کر رہے ہیں اور وہ ہمارا فائدہ اٹھا کر ہمیں مہنگا تیل فروخت کررہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ روک کر قیمتیں کم کریں۔
خبر کا کوڈ : 753701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش