0
Wednesday 3 Oct 2018 18:06

کوئٹہ، وکلاء تنظیموں کیجانب سے اسمبلی کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا

کوئٹہ، وکلاء تنظیموں کیجانب سے اسمبلی کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ کے رویئے اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی معطلی کے خلاف ضلع کچہری سے ریلی نکالی، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کی شکل اختیار کرگیا۔ وکلاء کے دھرنے اور احتجاجی ریلی کے باعث زرغون روڈ بند ہونے کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام اور اسکولوں کی چھٹی کے دوران طلباء و طالبات اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تمام وکلا تنظیمیں مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ ضلعی انتظامیہ کا رویہ وکلاء کے ساتھ ہمیشہ سے خراب رہا ہے، مگر اس مرتبہ وہ اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وکلاء نے دو گھنٹے تک بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کے بعد آگے کے لاعمل طے کرنے تک دھرنا موخر کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 753718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش