0
Wednesday 3 Oct 2018 18:50

پنجاب اسمبلی، تحریک انصاف نے چودھری سرور کی سینیٹ میں خالی ہونیوالی نشست بچا لی

پنجاب اسمبلی، تحریک انصاف نے چودھری سرور کی سینیٹ میں خالی ہونیوالی نشست بچا لی
اسلام ٹائمز۔ چودھری محمد سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے  ڈاکٹر شہزاد وسیم اور مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔ سینیٹ کی ایک نشست کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے 351 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے حساب سے پاکستان تحریک انصاف کے 184 ووٹ بنتے تھے لیکن ان کے امیدوار 181 ووٹ حاصل کر پائے۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے انتخاب جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب چودھری سرور اور  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ووٹ دینے والے پی ٹی آئی ممبران اور اتحادیوں کے بھی شکر گزار ہیں، ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اراکین اسمبلی کے اعتماد پر پورا اتریں۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ایوان بالا میں بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ تحریک انصاف ملک کر آگے لے کر جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 753728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش