QR CodeQR Code

باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق

3 Oct 2018 19:02

ذرائع کے مطابق وقوعہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پیش آیا جہاں گزشتہ شب خازے سر چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور سپاہی شجاع خٹک اور سپاہی فرمان مہمند آسمانی بجلی زد میں آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایف سی کے دو اہلکار جاں بحق گئے۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پیش آیا جہاں گزشتہ شب خازے سر چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور سپاہی شجاع خٹک اور سپاہی فرمان مہمند آسمانی بجلی زد میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے نتیجے میں دونوں سپاہی موقع پر جاں بحق گئے تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور میتوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال  منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 753732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753732/باجوڑ-میں-آسمانی-بجلی-گرنے-سے-ایف-سی-کے-دو-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org