QR CodeQR Code

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 38 افراد کو گرفتار کرلیا

3 Oct 2018 19:08

تھانہ ارمڑ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مومن ولد ظریف سکنہ مرزا کلے میرہ کچوڑی کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حوالات منتقل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران تھانہ انقلاب کی حدود میں ملزم جہانزیب ولد جہانداد اور اسرار گل ولد گل روز ساکنان کگہ ولہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 2 پستول بھی برآمد کرلئے جبکہ تھانہ ارمڑ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مومن ولد ظریف سکنہ مرزا کلے میرہ کچوڑی کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حوالات منتقل کردیا۔ اسی طرح دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 35 جرائم پیشہ افراد اور 5 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 15 پستول، ایک کلاشنکوف، 2 بوتل شراب برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 5 کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 753737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753737/پولیس-نے-مختلف-کارروائیوں-میں-38-افراد-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org