0
Wednesday 3 Oct 2018 23:35

سندھ حکومت کا ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے ترقیاتی پالیسی جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے ترقیاتی پالیسی جاری کر دی ہے، جاری کردہ ترقیاتی پالیسی کا خط محکمہ خزانہ کو ارسال کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ کو جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو قسطوں میں رقم جاری کی جائے اور 19-2018ء میں مکمل اسکیموں کیلئے مقررہ وقت پر رقم جاری کی جائے۔ خط کے متن کے مطابق سالانہ جاری ترقیاتی پروگرام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنا ہوگا، ڈھائی کروڑ سے کم والے منصوبوں کیلئے فنڈ جاری کر دیئے جائیں، غیر ملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کیلئے دو قسطوں میں رقم مہیا کی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی میں جاری گرین لائن بس منصوبہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا ہے، منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث اس کی لاگت میں اربوں روپے اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 753780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش