QR CodeQR Code

فاٹا کے وسائل فاٹا کے عوام ہی پر خرچ کئے جائینگے، گورنر خیبر پختونخوا

4 Oct 2018 13:26

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا ہے کہ فاٹا میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور کسی طرح کی بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ قبائلی علاقوں کے مشران و کشران کی مشاورت سے ہی فاٹا اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے مشران و کشران کی مشاورت سے ہی فاٹا اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا انضمام کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کرنے کی اپنی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ گورنر نے کہا کہ فاٹا کے وسائل فاٹا کے عوام ہی پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ قبائلی علاقوں میں مقامی حکومتیں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی طرح کی بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 753876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753876/فاٹا-کے-وسائل-عوام-ہی-پر-خرچ-کئے-جائینگے-گورنر-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org