0
Thursday 4 Oct 2018 13:39

پاک افغان سرحد طورخم پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان شہری گرفتار

پاک افغان سرحد طورخم پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان شہری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد طورخم پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان شہری دھر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد اکبر نامی افغان شہری کو  پاکستانی حکام نے 2 روز قبل طورخم سے گرفتار کیا تھا جو پشاور سے تعلق رکھنے والی ثناء نامی ایک 16 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ افغانستان لے کر جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق 40 سالہ محمد اکبر کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس نے بعدازاں دوران تفتیش بتایا کہ لڑکی اپنی مرضی سے اس کے ساتھ جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کی طالبہ ثناء سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے والدین کا لنڈی کوتل انتظامیہ سے کہنا تھا کہ ملزم ان کی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر ساتھ لے جا رہا تھا جس نے بعد میں اسے فروخت کر دینا تھا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد اکبر اور ثناء دونوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اگر افغان شہری قصور وار نکلا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 753879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش