0
Thursday 4 Oct 2018 14:02
پاکستان قومی وقار پہ سمجھوتہ نہیں کریگا

کلبھوشن یادیو کیس بھرپور طریقے سے لڑینگے، دفتر خارجہ

بھارتی افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا
کلبھوشن یادیو کیس بھرپور طریقے سے لڑینگے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری کو ہو گی اور ہم بھرپور طریقے سے اپنا مقدمہ لڑیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور خطے میں امن و استحکام کا پیغام دیا، وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی، مسئلہ کشمیر کے حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ پاکستان قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتے میں 18 کشمیریوں کا شہید کیا گیا، بھارتی افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کشمیریوں پر بھارت مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی، پاکستان کی تیاری بھرپور ہے ہم اپنا مقدمہ لڑیں گے، ہم مذاکرات کیلئے بھارت کو منا نہیں رہے، ہم پرامن ہمسائیگی میں کوشش کر سکتے ہیں، کرتارپور بارڈر تب ہی کھل سکتا ہے جب بھارت مذاکرات کی حامی بھرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے چین، قطر، ترکی اور نائجریا سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ نے دورے کے دوسرے حصے میں امریکی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں، اسی وجہ سے ایک مہینے میں دوسری بڑی ملاقات ہوئی ہے تاہم شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستانی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 753886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش