QR CodeQR Code

پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے، داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمن

29 May 2011 15:22

اسلام ٹائمز:جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان آنے کے بعد وہاں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔ داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پشاور میں جے یو آئی کے زیراہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم تحفظ کی حالیہ لہر کے اثرات براہ راست دینی طبقے پر پڑ رہے ہیں۔ اور دہشت گردی کے واقعات کو دینی مدارس سے جوڑا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان آنے کے بعد وہاں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔










خبر کا کوڈ: 75395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75395/پاکستان-اپنی-تاریخ-کے-انتہائی-مشکل-دور-سے-گذر-رہا-ہے-داڑھی-اور-پگڑی-والے-بھی-عدم-تحفظ-کا-شکار-ہیں-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org