QR CodeQR Code

پشاور میں طلباء پر پولیس تشدد سے تحریک انصاف کا اصل چہرہ سامنے آگیا، مشیر اطلاعات سندھ

4 Oct 2018 23:22

اپنے مذمتی بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دھونس، دھاندلی، دھمکی، دھرنا اور تشدد ہی تحریک انصاف کیلئے تبدیلی کا نام ہے، پشاور میں اس طرح کے مذموم عمل سے پاکستان تحریک انصاف عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پشاور میں طلباء کے احتجاج پر پولیس کا تشدد غیر جمہوری اور قابل مذمت اقدام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اس مذموم حرکت کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پشاور میں طلباء پر پولیس تشدد سے تحریک انصاف کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، تبدیلی کی بات کرنے والے ملک میں کس طرح کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کی ثالثی کی پیشکش صرف ڈھونگ ہے، جبکہ تحریک انصاف کے ایماء پر طلباء پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھونس، دھاندلی، دھمکی، دھرنا اور تشدد ہی تحریک انصاف کیلئے تبدیلی کا نام ہے، پشاور میں اس طرح کے مذموم عمل سے پاکستان تحریک انصاف عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 753993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753993/پشاور-میں-طلباء-پر-پولیس-تشدد-سے-تحریک-انصاف-کا-اصل-چہرہ-سامنے-ا-گیا-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org