QR CodeQR Code

ملتان میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری

4 Oct 2018 23:27

تاجروں کا کہنا تھا کہ نوٹسز دیئے بغیر ان کی دوکانیں اور تجاوزات گرائیں جا رہی ہیں، جس سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، چونگی نمبر 1، پل واصل، عزیز ہوٹل چوک اور ریلوے روڈ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے اور تجاوزات مسمار کر دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے چونگی نمبر 1، پل واصل، عزیز ہوٹل اور ریلوے روڈ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات ختم کر دیں، ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، تاجروں کا کہنا تھا کہ نوٹسز دیئے بغیر ان کی دوکانیں اور تجاوزات گرائیں جا رہی ہیں، جس سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شہر میں قائم غیرقانونی پلازے بھی گرائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 753996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753996/ملتان-میں-قبضہ-مافیا-کیخلاف-آپریشن-تیسرے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org