0
Friday 5 Oct 2018 07:39

بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں قائدین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حریت کانفرنس

بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں قائدین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں حکمرانوں کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں حریت پسند قائدین کارکنوں کی مسلسل گرفتاری اور پلوامہ، ترال اور دوسرے متعدد علاقوں میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں پی ایس اے کے تحت پابند سلاسل کرنے کی کارروائیوں کو نام نہاد جمہوریت کے نام پر فوجی آپریشن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جاوید احمد میر نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں جا کر جیلوں میں نظربند کشمیری نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ بھارت اور جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظربند قائدین اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر جاوید احمد میر نے کہا تہاڑ جیل، جود پور، جائیپور، جموں، کوٹ بلوال کے جیلوں میں کشمیر قائدین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک رواں رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 754015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش