0
Friday 5 Oct 2018 07:55

مظفر آباد، پولیس کا اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج

مظفر آباد، پولیس کا اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج
اسلام ٹائمز۔مظفر آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج کیا۔ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار مستقل نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ مستقل پولیس اہلکار لاٹھیاں لے کر کنٹریکٹ اہلکاروں پر ٹوٹ پڑے اور لاٹھی چارج کے ذریعے کئی کنٹریکٹ اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 15 کنٹریکٹ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا جبکہ احتجاجی کنٹریکٹ پولیس اہلکاروں نے مستقل پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 754016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش