0
Friday 5 Oct 2018 12:25

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زیادتی کے واقعات، 2 بچیاں متاثر

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زیادتی کے واقعات، 2 بچیاں متاثر
سلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 2 معصوم بچیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو اور پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں 9 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی، بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔ بعدازاں میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سرکاری اسکول کی 6 سال کی بچی سے زیادتی کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی اسکول کے چوکیدار نے کی، ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے مقامی اسکول کے چوکیدار ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 754029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش